Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانجنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے امریکہ کو بھارت پر دبائو ڈالنا چائیے، اسد مجید خان

جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے امریکہ کو بھارت پر دبائو ڈالنا چائیے، اسد مجید خان

واشنگٹن (اشتیاق احمد،بیوروچیف) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چائیے،سٹمسن سینٹر کے زیرا ہتمام جیو پولیٹیکل صورتحال میں تبدیلی کے بعد پاک امریکہ تعلقات کا مستقبل کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے،ویپینار میں سٹمسن سنٹر کے جنوبی ایشیا کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر للوانی و دیگر بھی شریک ہوئے، ویپینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد مجید خان نے کہا پاک امریکہ تعلقات بالخصوص نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات خطے میں امن، سیکورٹی اور ترقی کیلئے اہم ہیں، اسد مجید خان نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع تر بنیاد پر مشترکہ شراکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلق کو کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کا خواہاں ہے، اب بھارت کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، اسد مجید خان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے امریکہ کو بھارت پر دبائو ڈالنا چائیے ، اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیر پاامن، کے عمل کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس امن عمل کو آگے لے جایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔