Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانپاکستان نے 24 ممالک کے ساتھ افغانستان سے انخلا کے عمل میں مدد کی ہے، اسد مجید خان

پاکستان نے 24 ممالک کے ساتھ افغانستان سے انخلا کے عمل میں مدد کی ہے، اسد مجید خان

واشنگٹن ،امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان نے 24 ممالک کے ساتھ افغانستان سے انخلا کے عمل میں مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے تمام افغان فریقین اور افغان پارٹیوں کی مشترکہ اتفاق رائے پر مبنی مخلوط حکومت کی حمایت کرتا رہا ہے۔ڈاکٹر اسد مجید خان نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 24 ممالک کے ساتھ افغانستان سے انخلا کے عمل میں مدد کی ہے، اب تک 9000 سے زائد افراد نے پاکستان کے ذریعے افغانستان سے انخلا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کومل کر کام کرنا ہوگا اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو۔اسد مجید نے کہا کہ پاکستان 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغانستان میں خانہ جنگی اور بد امنی سے پاکستان سمیت خطے میں مہاجرین رخ کریں گئے، پاکستان کی معیشیت مزید مہاجرین کی میزبانی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان تنازعے کی وجہ سے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے۔اسد مجید خان نے کہا کہ افغانستان کے امن سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا امن وابسطہ ہے، بین الاقوامی برادری کو چاہیے کے حالات کی بہتری کیلئے کام کریں اور کسی قسم کے انسانی المیے سے بچیں۔اسد مجید خان نے کہا کہ طالبان نے اہم اعلانات کیے ہیں جنکی پاسداری کی دنیا توقع رکھتی ہے، افغانستان کے حوالے سے اصل حقائق جاننے کیلئے بین الاقوامی میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے، یہ الزام تراشی کا وقت نہیں ہے، ہمیں مل کر افغانستان میں پائیدار امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔