34

آرمی چیف کا کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیما علی رضا سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ علی رضا مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق 66 سالہ کوہ پیما علی رضا پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے کے باعث گزشتہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔کوہ پیما علی رضا سدپارہ 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ رہے اور انہیں رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا۔علی رضا سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں