Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاعالمی وباکی تیسری لہر،دنیا کو دوبارہ لاک ڈائون کی طرف جانا ہو گا،جرمن چانسلر

عالمی وباکی تیسری لہر،دنیا کو دوبارہ لاک ڈائون کی طرف جانا ہو گا،جرمن چانسلر

فرانس میں 16علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون ، پولینڈ میں3ہفتوں کے جزوی لاک ڈائون کا آغاز
برلن،عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہناہے کہ دوبارہ لاک ڈاون کی طرف جانا ہو گا، فرانس میں اس ماہ سے 16علاقوں میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا جب کہ پولینڈ میں کل سے 3ہفتوں کے جزوی لاک ڈان کا آغاز کیا جائے گا۔عالمی میڈیاکے مطابق برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈائون کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے،دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا میں کورونا سے بچائو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوا لی ہے، برطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کیلئے اسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔