Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزکامیڈی کے شہنشاہ امان اللہ خان کو بچھڑے ایک سال بیت گیا

کامیڈی کے شہنشاہ امان اللہ خان کو بچھڑے ایک سال بیت گیا

لاہور،دنیائے کامیڈی کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ہے۔ امان اللہ خان کے چہرے پر سنجیدہ تاثرات ہوتے تھے لیکن حاضر جوابی اور ایسا برجستہ جملہ باشی ایسی ہوتی تھی کے سننے والے ہنس ہنس کو لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے۔ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے امان اللہ نے 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1969 میں باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر سے فنی سفر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کامیڈی کنگ نے سینکڑوں اسٹیج ڈراموں میں جو بھی کردار نبھایا اسے امر کر ڈال۔امان اللہ کے اسٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، محبت سی این جی، بڑا مزا آئے گا، بیگم ڈش انٹینا اور کھڑکی کے پیچھے نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے۔ امان اللہ کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ مسکراہٹیں بانٹنے والا یہ عظیم فنکار 69 برس کی عمر میں دل کے عارضے کے باعث 6 مارچ 2020 کو اس دار فانی سے رخصت ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔