Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتعلیم شعور اور آگہی کی پہلی سیڑھی ہے، علی نواز اعوان

تعلیم شعور اور آگہی کی پہلی سیڑھی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ صرف تعلیم ہی انسان اور حیوان میں فرق کرتی ہے، تعلیم کو معاش کے ساتھ نہیں شعور کے ساتھ جوڑیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو اسلام آباد کے نواحی گاں پنڈ بیگوال کے ایک نجی سکول میں خطاب کرتے ہوئے کیا- ہائوس آف لرننگ سکول ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے جہاں بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم بمعہ کھانا، رہائش، کتابوں وغیرہ کے ساتھ دی جاتی ہے- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کو معاش کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے بلکہ تعلیم شعور و آگہی کی پہلی سیڑھی ہے- انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بڑا سوچیں اور بہتر سے بہتر کام کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔