Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانووٹ کو عزت دو کا نعرہ کھوکھلا،پوزیشن کی شفاف انتخابات میں دلچسپی نہیں،علی نواز اعوان

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کھوکھلا،پوزیشن کی شفاف انتخابات میں دلچسپی نہیں،علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پوزیشن نے قومی اسمبلی میں جو رویہ اختیار کیا وہ انتہائی افسوس ناک تھا اپوزیشن کا “ووٹ کو عزت دو ” کا نعرہ کھوکھلا نکلا- بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں سینیٹ کے شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے قانون سازی کی کوشش کی تاہم ووٹ کو عزت دینے کی دعویدار اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرکے یہ بات واضح کردی ہے کہ ان کی سیاست محض اپنی دولت بچانے کے لیے ہے انہیں شفافیت یا عوام کی بہتری کی کوئی پروا نہیں – علی نواز اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ رویہ عوام کے سامنے ہے اور عوام جان چکی ہے کہ ان نام نہاد لیڈروں کے پاس ہماری فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔