Wednesday, November 13, 2024
ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے علی امین گنڈاپورکے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
علی امین گنڈاپور کے دو روزہ جسمانی ریمانڈکے تفصیلی فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کا پہلے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسرکی نظرمیں ناکافی تھا، وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر پیمرا سے علی امین گنڈاپورکی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے، علی امین گنڈاپورکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، تفتیشی افسرجامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔