اسلام آباد (آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روک لیے،8فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 پر کامیاب ہوئے تھے، قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور سمیت خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کا گزٹ اعلامیہ روک لیا گیا۔نامزد وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے حلقہ این اے 44 کا اعلامیہ گزٹ اعلامیہ میں شامل نہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا اعلامیہ بھی روک دیا گیا۔اس کے علاوہ، این اے 27 خیبر، این اے 28 پشاور، این اے 38 کرک، این اے 40 شمالی وزیرستان اور این اے 43 ٹانک کا اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا۔