Friday, March 29, 2024
ہومدنیاسابق چینی صدر جیانگ زےمن کے انتقال پربے حد افسوس ہے، اکرم شیخ

سابق چینی صدر جیانگ زےمن کے انتقال پربے حد افسوس ہے، اکرم شیخ

جیا نگ زے من اصلاحات اور کھلے پن کی تاکید کرتے تھے، سابق وائس چیئرمین پلا ننگ کمیشن
اسلام آ باد :گزشتہ چند دنوں سے دنیا بھر سےمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کی جانب سے چین کے سابق صدر جیانگ زے من کے انتقال پراظہار افسوس کیا گیا ہے۔
پاکستان پلاننگ کمیشن کے سابق وائس چیئرمین اور ٹیکسلا ہیوی مشینری کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر اکرم شیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں اپنےپرانے ،عزیزدوست صدر جیانگ زےمن کے انتقال پربے حد دکھ اور افسوس ہے۔انہیں صدر جیانگ زے من کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔وہ بڑے دور اندیش رہنما تھےجو اصلاحات اور کھلے پن کی تاکید کرتے تھے۔انہوں نے چین کی ترقی اور پاک چین تعلقات کی ترقی میں شاندار کردار ادا کیا۔
عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہا کہ جیانگ زے من ایک شاندار رہنما تھے اور ان سے متعدد مرتبہ ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے وہ صدر جیانگ زے من کی رہنمائی میں چین کی شاندار ترقیاتی کامیابیوں کے شاہد ہیں ۔ انہوں نے جیانگ زے من کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے چین-مصر تعلقات، چین-افریقہ تعلقات اور چین-عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔