Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانکورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں کو پھر بندش کا خدشہ

کورونا کی تیسری لہر، تعلیمی اداروں کو پھر بندش کا خدشہ

لاہور ،ملک بھر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوتے ہی کورونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ پہلی اور دوسری لہر کے دوران بند ہونے والے تعلیمی ادارے تقریبا ایک برس کا عرصہ گزرنے کے بعد مکمل طور پر بحال ہوئے ہیں لیکن اب انہیں ایک مرتبہ پھر بندش کے خدشات لاحق ہورہے ہیں، پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھوگن کے 4 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسکول ٹیچرز کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے آئندہ 10 روز کیلئے اسکول کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چاروں متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔