اسلام آباد(آئی پی ایس )کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )بورڈ کی تشکیل نوکردی گئی۔وزارت داخلہ نے سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دس رکنی بورڈ چار ایگزیکٹو اور چار نان ایگزیکٹو ممبران پر مشتمل ہے، سی ڈی بورڈ کے ممبران میں چیف کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی بھی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اینڈ اکائونٹس سی ڈی اے رانا شکیل اصغر بطور فنانشل کیڈوائزر بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ان میں شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل مینجمنٹ عامر عباس خان بطور ممبر ایڈمنسٹریشن بورڈ میں شامل ہیں۔ڈی جی اسٹیٹ نوید الہی بطور ممبر اسٹیٹ بورڈ میں شامل ہیں۔ڈی ایس پاکستان ریلویز راولپنڈی سید منور شاہ بطور ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے بورڈ میں شامل ہیں۔بورڈ کے دیگر ممبران میں آرکیٹکٹ نیر علی دادا، وی سی قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، آرکیٹکٹ علی اصغر اور سابق چیئرمین اکادمی ادبیات و شاعر پروفیسر افتخار حسین عارف شامل ہیں۔
کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سی ڈی اے بورڈ کی تشکیل نو، نوٹیفکیشن جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔