Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانویلڈن، شاباش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو گلے لیا

ویلڈن، شاباش، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو گلے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا کر تھپکی دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
سی سی پی او لاہور نے ملاقات کے دوران وزیر اعلی کو سیلوٹ کیا تو چوہدری پرویز الہی نے سی سی پی او کو گلے لگا لیا کہا اِدھر آؤ گلے لگو،ویلڈن شاباش!


پرویز الہی نے سی سی پی او کو یقین دلایا کہ آپ کو جانے نہیں دیں گے، ادھر ہی کام کریں، آپ محنت سے جرائم کے خاتمے کے لیے کام کریں، حکومت کی بھرپور سپورٹ ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔