Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث 29وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث 29وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کرنے والے مزید 12وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کے بعد نوٹسز جاری ہونے والے وکلا کی تعداد29ہو گئی ہے، گزشتہ روز 17وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کرنے والے مزید 12وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹس اختر حسین ایڈوکیٹ، اسد اللہ خان ایڈوکیٹ، خالد محمود خان، محمد آصف گجر، محمد رستم ملک ایڈوکیٹ، محمد شعیب چوہدری، محمد عمر ایڈوکیٹ ، نوید حیات ملک، نصرت پروین ایڈوکیٹ، سیف السلام سندھو، شیلاشان عباسی ایڈوکیٹ اور ظفر کھوکھر ایڈوکیٹ کو جاری کئے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلا کو ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری توہین عدالت کے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ اس ہجوم کا حصہ تھے جس نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو یرغمال بنایا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس بلاک کا مرکزی دروازہ توڑا اور سیکیورٹی عملے پر حملہ کیا جس کے باعث عدالتی کارروائی کئی گھنٹوں تک معطل رہی، سائلین کو انصاف تک رسائی سے محروم رکھا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن میں تحریری وضاحت جمع کرائیں اور 18 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں کہ آپ کو توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کیوں سزا نہ سنائی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 17وکلا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے تھے جن میں احسن مجید گجر، ارباب ایوب گجر، فیصر جدون، فرزانہ مغل، حماد ڈار، نصیر کیانی، نازیہ عباسی، راجہ زاہد، شائستہ تبسم، یاسمین راشد سندھو، کلثوم رفیق، کامران یوسف زئی، حافظ مظہر جاوید، خالد محمود، راجہ امجد، راجہ فرخ اور تصدق حنیف شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔