Saturday, January 18, 2025
ہومتازہ ترینایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھو کھرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے،
ملک بھر کے تمام چیف سیکرٹری بے بس ایل پی جی مافیا جیت گیا بلیک مارکیٹنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے ستمبر 2022 212 روپے مقرر کی مارکیٹ میں270 280 میںفروخت ہو رہی ہے ،
اوگرا نے گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2496مقرر مارکیٹ میں3300 میں فروخت جاری ہے ۔
عرفان کھو کھر نے کہا کہ اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو تو ایل پی جی نایاب ہوجائے گی ،
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 270سے 300 روپے کلو وصول کی جا رہی ہے۔
انہوں نے ایل پی جی کی بلند ترین قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔
ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو 10 ستمبر 2022 ملک گیر ہڑ تال کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔