Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانچوہدری شجاعت کا سیاسی لیڈروں کو برے ناموں سے پکارنے پر وزیراعظم کو مشورہ

چوہدری شجاعت کا سیاسی لیڈروں کو برے ناموں سے پکارنے پر وزیراعظم کو مشورہ

پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کے سیاسی لیڈروں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سور الحجرات کی آیت نمبر 11 کا ترجمہ پڑھنا چاہیے۔

اپنے پیغام میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وہ قرآن پاک کی سو الحجرات کی آیت نمبر گیارہ ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ آیت کا مفہوم ہے اے ایمان والو ! نہ تو مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں، ہوسکتا ہے کہ وہ (جن کا مذاق اڑا رہے ہیں)خود ان سے بہتر ہوں، اور نہ دوسری عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہوسکتا ہے کہ وہ (جن کا مذاق اڑا رہی ہیں) خود ان سے بہتر ہوں اور تم ایک دوسرے کو طعنہ نہ دیا کرو، اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے پکارو۔ ایمان لانے کے بعد گناہ کا نام لگنا بہت بری بات ہے۔ اور جو لوگ ان باتوں سے باز نہ آئیں تو وہ ظالم لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے اور وزیراعظم سیاسی لیڈروں کو برے ناموں اور القابات سے نہ پکاریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔