نور مقدم قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ملنے والی سزا کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں کیس میں انصاف ملا ہے، آج عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد نور مقدم کے والد سابق سفارتکار شوکت مقدم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے راضی نامے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی اور اگر کوئی کوشش کرے گا تو اسے قبول نہیں کریں گے۔شوکت مقدم نے کہا کہ کیس میں سوسائٹی اور میڈیا نے بہت ساتھ دیا،ساری قوم ہمارے لیے دعاگو تھی اور قوم نے ہمارا ساتھ دیا،
اس کاز پر ہمیں کسی کو کچھ بولنے کی ضرورت نہیں پڑی، سب نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا، ہمارے اہلخانہ میڈیا کے شکر گزار ہیں۔مقتولہ نور مقدم کے والد نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ملنے والی سزا کو مثالی قرار دیا۔واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جعفر پر الزام تھا کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا،
پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا تھا۔