Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانآرمی چیف نوشکی پہنچ گئے، دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے

آرمی چیف نوشکی پہنچ گئے، دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے

راولپنڈی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے، پورادن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، آرمی چیف کوفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ2فروری کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی، وزیراعظم اور آرمی چیف سے مقامی عمائدین بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔