Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے

وزیراعظم آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراکریں گے، صحت کارڈ سے گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بدھ کو اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجرا کریں گے ، کارڈ سے ایک خاندان کو10 لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں میسرہوں گی۔اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، تھرپارکر کے گھرانے مستفید ہوسکیں گے ، کارڈپرنہ صرف سرکاری بلکہ پینل پرنجی اسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت ہوگی۔وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔خیال رہے قومی صحت کارڈ مندرجہ ذیل بیماریوں کی صورت میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔