Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ ترینوہی ہوا جس کا ڈر تھا:عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا:عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک ، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے یورپ میں دسمبر تک کورونا کی وجہ سے دو لاکھ 36 ہزار لوگوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیاکے مطابق اس وقت یورپی ممالک میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ نے تباہی مچا رکھی ہے جب کہ یورپ میں ویکسینیشن کی رفتار میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔عالمی ادارہ صحت یورپ برانچ کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ امریکی ڈاکٹر کی اس بات سے متفق ہیں کہ کورونا ویکیسین کی تیسری خوراک انتہائی حساس لوگوں کو انفیکشن سے بچانے میں مدد کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں شامل 53 میں سے 33 ممالک میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت میں کورونا کیسز کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔