Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت

پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت

پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔
مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک کیمپ کو آگ لگائی، اس اقدام پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شرپسند افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا اور تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری ریڈ زون میں تعینات ہے اور خیبر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔