اسلام آباد (سب نیوز)دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کیلئے بری خبر، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کر دیے، ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی، پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کی آپشن دی جائے گی۔
