Sunday, April 6, 2025
ہومپاکستانصدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل

صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل

کراچی (سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا، انہوں نے آصف زرداری کی خیریت معلوم کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔