اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ایئرپورٹ آ ئو ٹ سورسنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق کنسورشیم نے 46 فیصد شیئر کی پیشکش کی جبکہ ریزرو قیمت 56 فیصد مقرر تھی۔کنسورشیم ریزرو قیمت کے مطابق پیشکش نہ کر سکا جس کے باعث آٹ سورسنگ معاہدہ مسترد کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی شرائط پوری نہ ہونے پر پیشکش ناقابل قبول قرار دی گئی۔بولی میں ترکی اور برطانیہ کی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم شامل تھی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ آ ئوٹ سورسنگ؛ حکومت نے کنسورشیم کی پیشکش مسترد کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔