Tuesday, July 8, 2025
ہومتازہ ترینآئی ایم ایف کاممبرممالک کیلئے650 ارب ڈالرکی فنڈنگ کا اعلان

آئی ایم ایف کاممبرممالک کیلئے650 ارب ڈالرکی فنڈنگ کا اعلان

کراچی،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے ممبر ممالک کیلئے 650 ارب ڈالرز کے فنڈز کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق فنڈز کی منظوری کے بعد پاکستان کو 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ 650 ارب ڈالر کا فنڈ 23 اگست سے فعال ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق ممبرممالک کو کورونا پرقابو پانے کیلئے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا، ترقی پذیر اورغریب ممالک کو 275 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے ۔ماہرین کے مطابق فنڈز میں سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے 2.8 ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے اور یہ رقم اگست کے آخر تک موصول ہو گی۔آئی ایم ایف کیاضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ سے ملنے والی یہ رقوم آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ نہیں ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 27 جولائی کو معاشی جائزے میں بھی 2.8 ارب ڈالر موصول ہونے کا امکان ظاہر کر چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی صورت میں بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے کو فنڈ کرنا آسان ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔