اسلام آباد،وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا ،شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کردیا ۔انہوں نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔شہزاد اکبر کے مطابق نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اوربے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے ۔بیان حلفی میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں ،دونوں کے درمیان صلح میں فیاض چوہان وزیر جیل خانہ جات نے کردار ادا کیا۔
شہزاد اکبر اورنذیر چوہان کے درمیان صلح ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔