Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزقوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا

قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا


اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‏پی ٹی آئی کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، ان میں سے کسی نے بھاری جیل برداشت کی؟ یہ سب ایک سمجھوتے کے تحت ہو رہا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏نہ دھرنہ ہو گا نہ مرنا ہو گا نہ احتجاج ہو گا آخر میں پی ٹی آئی کے یہ لوگ ملک کا نام بدنام کرنے کیلئے بیرون ملک کچھ خط لکھ دیں گے تا کہ خانہ پوری ہو جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔