Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزسرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر

سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی ادارے کے پاس فنڈ موجود نہیں،320 بیس پنشنرز کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا رہے،پی ٹی وی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاموش،پنشنرز اور ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مشکلات سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔

پنشنرز نے پنشن کی عدم ادائیگی اور دو سال قبل وفاقی محتسب کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا،پی ٹی وی انتظامیہ نے فیصلہ پر عملدرآمد کیا نہ ادائیگی کی،پی ٹی وی ایمپلائز یونین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی تصدیق کر دی۔سیکرٹری جنرل ایمپلائز یونین چوہدری فاروق کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے،ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے آئی سی سی کو ادائیگیوں میں خرچ کئے گئیپی ٹی وی انتظامیہ کی بدانتظامی کے باعث تنخواہیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

مس مینجمنٹ کے باعث ادارہ خسارے میں گیا،اب پی ٹی وی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نجی بینک سے قرض لے رہا ہے۔اب تک قرض کے معاملات طے نہیں پا سکے۔ملازمین یونین کا ہنگامی اجلاس منگل کو طلب کیا ہے۔صورتحال کے مطابق منگل کو حکمت عملی کااعلان کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔