Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کیخلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان

عمران خان کیخلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اہم کیس کی سماعت کب ہوگی، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کے لیے ای سی پی کی جانب سے 15 جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔