Wednesday, February 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزنو منتخب صدر ٹرمپ کی کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

نو منتخب صدر ٹرمپ کی کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

واشنگٹن(آئی پی ایس )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوسی وائلز نے نو منتخب کابینہ کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوسی وائلز نے نومنتخب کابینہ کے تمام نامزد امیدواروں کو سینٹ سے تصدیق تک سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔سوسی وائز نے کہا ہے کہ کابینہ کا کوئی بھی نامز د رکن، منتخب صدر یا آنے والی انتظامیہ کے لیے باضابطہ طور پر تقرر تک بات نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے افراد کی توثیق کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔