راولپنڈی (آئی پی ایس )مرکزی کوارڈنیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر حافظ سجاد قمر کی اہلیہ پروفیسر صائمہ سجاد چوہدری قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
انکی نماز جنازہ مورخہ 17دسمبر بروز منگل بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے جامع مسجد ذیشان نزد ڈھوک چوہدریاں چوک نزد قاسم مارکیٹ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی ۔ سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے پروفیسر حافظ سجاد قمر کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔