Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزکابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل میں دھماکا، جلال الدین حقانی کے بھائی و وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل(آئی پی ایس ) افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور افغان وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکا وزارت مہاجرین کے دفتر میں ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ خلیل الرحمان حقانی، حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔