Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزپارہ چنار میں حالات کشیدہ،پورے گائوں کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات

پارہ چنار میں حالات کشیدہ،پورے گائوں کو نذرآتش کرنے کی اطلاعات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی کے پی کی ہدایت پر کے پی حکومت کا وفد پارا چنار پہنچ گیا، وفد حالات کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلی کو پیش کرے گا۔ کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او سمیت دیگر اعلی افسران پر مشتمل وفد کرم کے حالات کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم روانہ ہوگیا۔

ان سے پہلے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی پارا چنار پہنچ چکے ہیں۔ یہ حکام دورہ کرم کے دوران بیرسٹر سیف پارہ چنار میں عمائدین اور جرگہ سے ملاقات کریں گے۔وفد دورے کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت، پولیس اور دیگر ادارے مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔