Tuesday, December 3, 2024
ہومکامرسسونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوگیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے بڑھ گئی۔

ملک میں سونے کی مقامی و بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اس طرح 10 گرام سونا 3086 روپے مہنگا ہوگیا، اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالرز بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔