Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری

پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری

اسلام آباد(آئی پی ایس )رہنما مسلم لیگ(ن)طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کوریلیف دلانا نہیں، ریاست پر چڑھائی کرنی ہے، ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی، معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے، ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے، ان کے احتجاج کا وہی رزلٹ ہوگا جو پہلے آیا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے، خیبرپختونخوا وزیراعلی کہتا ہر بار اپنی نوکری پکی کرتا ہے، علی امین گنڈا پور کہتا کچھ اور کرتا کچھ اور ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ کسی کومعاشی استحکام کونقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا، بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پرقبضہ کی لڑائی ہے، کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں، کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی، پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔