Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانملک بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کو عیاشی سے فرصت نہیں ، عبدالغفور حیدری

ملک بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کو عیاشی سے فرصت نہیں ، عبدالغفور حیدری

مری(آئی پی ایس )مرکزی رہنما جمعیت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں۔
ملکہ کوہسار مری میں جمعیت علما اسلام کی جانب سے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک بدترین سیاسی صورتحال سے دوچار ہے، حکمرانوں کو عیاشی سے فرصت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں سیکولر سسٹم کی حامی ہیں، جے یو آئی نے چھبیسویں ترمیم میں اہم کردار ادا کیا، مولانا فضل الرحمان نے واضح موقف سے آئین پاکستان کو تحفظ دیا، جے یو آئی سیکولر نظام کے خلاف ایک معتبر آواز ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ احتجاج پی ٹی آئی کاحق ہے مگر پرامن ہونا چاہیے، فلسطین، لبنان، کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں، مگر او آئی سی سمیت تمام اسلامی تنظیمں بھی خاموش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔