Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا

ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا۔
ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم آئرس پورٹل کے اندر دستیاب ہے اور یہ ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آر کی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔