اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ وفاق کے زیر انتظامی قبائلی علاقوں (قبائلی اضلاع) کے صوبے میں انضمام کے بعد صوبے کی آبادی اور غربت کی سطح میں تبدیلیوں پر 7ویں قومی مالیاتی کمیشن میں مزید توسیع پر رضامند نہیں ہوگی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ ہم نے این ایف سی کے معاملے پر وفاقی وزارت خزانہ سے فون کالز اور خطوط سمیت متعدد رابطے کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ صوبائی حکومت کے بجٹ میں سرپلس رکھا گیا ہے لیکن وہ این ایف سی ایوارڈ میں اپنا حصہ نہیں چھوڑے گی۔
محکمہ خزانہ نے وزارت خزانہ ایک خطہ میں آگاہ کیا کہ 2018 میں وفاق اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے اس میں انضمام کے بعد صوبے کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ خط میں شکایت کی گئی ہے کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے انضمام کے بعد سے تقریبا 6 سالوں سے ضم شدہ اضلاع کے 61 لاکھ سے زائد رہائشیوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت بین الحکومتی فنڈز کی منتقلی کے طریقہ کار میں جگہ نہیں دی گئی۔