Saturday, December 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پی ایچ ڈی رکھنے والے پہلے آئی ایس آئی چیف ہوں گے

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پی ایچ ڈی رکھنے والے پہلے آئی ایس آئی چیف ہوں گے

راولپنڈی ( آئی پی ایس) نئے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پاک امریکا تعلقات پر پی ایچ ڈی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں ان کی گہری بصیرت کی عکاسی کرتا ہے۔

وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی ہے، اور وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، انہوں نے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی کام کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں اور اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ایک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل رہ چکے ہیں اور انہوں نے کور کمانڈر راولپنڈی کے طور پر خدمات انجام دی ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔