Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانتین سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

تین سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مقیم 3سابق سنیٹرز کو پارلیمنٹ لاج خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔تینوں سنیٹرز رواں سال مارچ میں 6 سال مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔ جن میں فدا محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ دلاور خان اور مرزا محمد آفریدی آزاد رکن تھے۔

سینٹ کی رکنیت کھونے کے بعد تینوں سنیٹرز پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ کی اہلیت کھوچکے ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے سر کاری اقامت گا ہیں خالی نہیں کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز ارشد آفریدی نے تینوں سابق سنیٹرز کو اقامت گاہیں خالی کرنے کے باضابطہ الگ ا لگ نو ٹس جاری کر دیے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 12دن کے اندر یہ فیملی سوٹس خالی کئے جائیں، اپنے واجبات بھی کلیئر کریں اور فیملی سوٹ ہینڈ اوور کریں بصورت دیگر کیس سی ڈی اے مجسٹریٹ کو بھیج دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔