Sunday, October 13, 2024
ہومتازہ ترینکوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق

کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق

کوئٹہ (آئی پی ایس ) کانگو وائرس سے متاثر ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس سے رواں سال بلوچستان میں کانگو سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی جب کہ صوبے میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 16سالہ خان محمد کو کان اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ 9 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کے جانے والے خان محمد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ مثبت آنے پر انہیں مزید علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال میں ہی رکھا گیا، جو صبح انتقال کرگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔