Thursday, September 19, 2024
ہومکھیلپاکستان کی سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

پاکستان کی سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہو گئی ہے۔
سلیمہ امیتاز یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں،اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔
سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی کے بعد جنوبی افریقا ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔52 سالہ سلیمہ امتیاز نے 2008 میں اپنے امپائرنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ انٹرنیشنل ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔
سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز اور اس سیزن کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔