اسلام آباد (سب نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اپوزیشن سے معاملات فہمی کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپوزیشن سے رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں ۔اپوزیشن سے ملکی استحکام اور معیشت کے معاملات پر تین رکنی کمیٹی کام کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن رہنما ئوں کے ساتھ با ضابطہ ملاقات کا بھی امکان ہے ۔
مسلم لیگ ن اپوزیشن سے معاملات فہمی کے لئے کوشاں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔