Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزتاجروں کا دھرنا ختم ، پاک چین سی پیک روڈ 17 دن بعد ٹریفک کے لیے بحال

تاجروں کا دھرنا ختم ، پاک چین سی پیک روڈ 17 دن بعد ٹریفک کے لیے بحال

گلگت بلتستان ( سب نیوز) گزشتہ 17 دن سے پاک چین کاروبار سے منسلک افراد نے سوست ڈرائی پورٹ میں دھرنا دے رکھا تھا، تاجروں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر یہ دھرنا قراقرم ہائے وے پرمنتقل کردیا تھا ،جس کی وجہ سے تمام تر کاروبار بند اور کسی قسم کی تجارت نہیں ہورہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان آنے والے تمام مسافر دونوں اطراف میں بند تھے، گاڑیاں بھی نہیں چل رہی تھی اور کاروباری نظام بند ہونے کے ساتھ ملکی اور غیر ملکی مسافر بھی پھسے ہوئے تھے۔

تاجروں کے مطالبات کیا تھے؟
تاجروں کے مطالبات تھے کہ سوست ڈرائی پورٹ سے سیل ٹیکس اور انکم ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے، چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر من و عن عمل درامد کیا جائے اور گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد پر فوری عمل درامد کیا جائے۔

کسٹم اہلکاروں کی برطرفی بھی تاجروں کے مطالبات میں شامل تھی۔
وزیراعلی گلگت بلتستان اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں اور تاجر برادری کی انتھک محنت اور کوشش کے بعد ٹیکس کے اہم مسئلے کو حل کردیا گیا ہے، کسٹم حکام نے چیف کورٹ کے اسٹے آرڈر اور گلگت بلتستان اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کی منظوری پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔