Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانخود کو نیب کے اعلی حکام ظاہر کرکے دھوکہ دینے والوں سے عوام ہوشیار رہیں، ترجمان

خود کو نیب کے اعلی حکام ظاہر کرکے دھوکہ دینے والوں سے عوام ہوشیار رہیں، ترجمان

اسلام آباد (آئی پی ایس ) نیب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بعض جعلساز عناصر کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ خود کو نیب کے اعلی حکام ظاہر کرکے مختلف سرکاری افسران اور افراد کو بلیک میل کررہے ہیں اورٹیلی فون، واٹس ایپ کال وپیغامات اور دیگرہتھکنڈوں سے ان پر دبا و ڈال کرغیر قانونی رعایت حاصل کرنے اور ان سے رقم بٹورنے میں ملوث پائے جا رہے ہیں ۔

اس ضمن میں کچھ ملزمان کو فوری طور پر گرفتا کیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے نیب کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص نیب کے کسی اعلی حکام کا روپ دھار کر ذاتی طور پر یا کسی بھی ذریعے سے رابطہ کرتا ہے اور کسی کام یا ذاتی مفاد کے لیے بلیک میل کرتا ہے توایسی کسی بھی فون کال یا ہتھکنڈوں پر کان نہ دھریں اورفوری طور ڈپٹی چیئرمین نیب آفس فون 9210851- 051 / 03335753751 پررابطہ کرکیاطلا ع دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔