Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستاناین اے217 میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر

این اے217 میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر

کراچی:سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں چوکیدار اور نائب قاصد اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر ہوگئے۔ٹنڈو الہ یار میں الیکشن کمیشن کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے چوکیدار اور نائب قاصد کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیا۔

انتخابات میں ڈیوٹی کے لیے جاری لسٹ میں نائب قاصد اور چوکیدار کے نام جاری کردیے۔ حلقہ این اے217 میں نائب قاصد عطا اللہ کو گرلز پرائمری اسکول گولو ہالیپوٹہ میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

این اے217 میں ہی چوکیدار عبدالرف کو پرائمری اسکول ستار ڈنو بھمرو میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آفیسر اشرف لودھی کا کہنا ہیکہ الیکشن عملے کی ڈیوٹیاں آر او لگاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔