اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی تانومبر3484ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا، ٹیکس جمع کرنےکی شرح میں 38 فیصداضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو آفاق قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو کو بڑی کامیابی ملی ہے، جولائی تا نومبر 3484 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا ہے نومبر 2023 میں 736 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ٹیکس جمع کرنے کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔