Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ تریناب ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوامی رابطے بڑھیں گے،نگران وزیراعلیٰ سندھ

اب ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوامی رابطے بڑھیں گے،نگران وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (سب نیوز)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نےملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات، تجارت اور سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق ملاقات میں بات چیت کی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ایتھوپیا کی معیشت ترقی کر رہی ہے،
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سے ایتھوپین ایئر لائن شروع کرنے پر سفیر کو مبارکباد دی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوامی رابطے بڑھیں گے،
اس موقع پر ایتھوپین سفیرجمال بکر عبداللہ نے کہا کہ ائیرلائن شروع ہونے سے تاجروں کی آمد رفت میں آسانی ہوگی،۔
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیاافریقہ کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔