اٹک (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہوگیا ہے ،اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا،اپنے وکلا سے کہوں گا کہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں ۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت کے سامنے بیان دیاہے کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا، میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔ اپنے وکلا سے کہوں گا کہ جیل منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔
اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہوگیا ہوں، اڈیالہ منتقل نہیں ہونا چاہتا: عمران خان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔