Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزنگران وزیر صحت پنجاب کی کمپنی کی تیارکردہ دوا کا استعمال فوری روکنے کا حکم

نگران وزیر صحت پنجاب کی کمپنی کی تیارکردہ دوا کا استعمال فوری روکنے کا حکم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف ڈرگ کنٹرولر نے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی فارماسوٹیکل کمپنی دوائی کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا کہ دوائی کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے، ریسوٹن دوائی کا اسٹاک واپس منگوالیا۔
ڈاکٹرجاوید اکرم کی اہلیہ کی کمپنی کی دوائی کا استعمال فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے چیف ڈرگ کنٹرولر نے کہا کہ نجی کمپنی کی دوائی ملاوٹ شدہ اورغیرمعیاری نکلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فارمیسز، میڈیکل اسٹور اسٹاک کی فروخت فوری روک دے اور ٹیبلٹ روسوٹن فوری طور پر واپس بھجوائی جائے۔
چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر دوائی کا اسٹاک واپس منگوائے اور دوائی کا استعمال الرجی کے امراض کے لیے کیا جاتا ہے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کمپنی میری فیملی کی ہے، دوائی میں پیراسٹیامول کے چند ٹریسز پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بھی ادویات کا اسٹاک واپس منگوایا جاتا ہے، ادویات کا اسٹاک واپس منگوالینا اچھا عمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔